کوئٹہ: جماعت اسلامی و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اسلامی حکومت کے قیام ،بلوچستان کے معاشی آئینی حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے ۔
جماعت اسلامی کے ذمہ داران وکارکنان عوام الناس علمائے کرام اور نوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شامل کرنے کیلئے منظم اندازمیں کام کریں کرپشن سے پاک حقیقی جمہوری عوامی اسلامی پارٹی جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل کے دلدل سے نکال سکتی ہے ۔
محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے فرقہ واریت ،تعصب نفرت ونسلی تفریق تباہی وبربادی کے راستے ہیں ہم اتحاد کے داعی اور تقسیم درتقسیم کے خلاف ہیں ۔
جماعت اسلامی 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے منانے اور کوئٹہ میں پشتواکیڈمی کے زیراہتمام انٹرنیشنل پشتو کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتی ہے ہم خرافات وفحاشی سے پاک بامقصدتفریح کے خلاف نہیں جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بھرتی ہونے والوں کے خلاف حکومت کاروائی کریں بلوچستان کے کوٹے میں وفاقی محکموں میں بلوچستان کے بے روزگار اہل نوجوانوں کو تعینات کیے جائیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں امرائے اضلاع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مرکزی نائب امراء وسابق ایم این ایز میاں محمد اسلم ،اسداللہ بھٹو ،صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،ہدایت الرحمان بلوچ ،بشیرا حمدماندائی ودیگرذمہ داران بھی موجود تھے اجلاس میں صوبے تنظیمی سیاسی صورتحال آئندہ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال اور امرائے اضلاع سے رپورٹ لی گئی ۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت بلوچستان کے کوٹے پر فی الفور عملدرآمد کرواتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کا حق دیں بلوچستان میں تعلیم صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں حکومت اس طرف بھی توجہ دیں بلوچستان وسائل سے مالامال مگر حکومت توجہ کے طلب گار ہیں ۔
سی پیک میں بھی اہل بلوچستان کے ہاں خدشات پائے جاتے ہیں جن کو نیک نیتی سے دور کرنے کی ضرورت ہے ،پانامہ کیس سمیت کرپشن وکمیشن کے ہر کیس میں بلا تفریق سب کا احتساب جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے اور یہی نعرہ اب قومی مطالبہ بنتاجارہا ہے حکومت آئین وقانون کی حکمرانی کو تسلیم کرتے ہوئے باوقار قوم کی حیثیت سے اپنا الگ تشخص بحال کرے اور استعمار واغیار کی غلامی ،غیر ملکی قرضوں اور سودی نظام سے نجات حاصل کرکے اپنی معاشی حکمت عملی وضع کرے ۔
کب تک ملک وعوام کو بین الاقوامی مالیاتی سودی اداروں غلام بنائے رکھیں گے کرپشن نے ہماری قومی وجود کو سرطان کی طرح تباہ کردیاہے بلوچستان کی تباہی وبربادی میں بھی کرپشن سرفہرست ہے اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ا یک ایسے ایماندار شخص کو چیئرمین نیب تعینات کیاجائے جس کے دامن پر کوئی داغ نہ ہو۔
برماکے میانماربرما کے 7لاکھ مسلم آبادی کی قتل اور 6لاکھ روہنگیائی مسلمان امداد کے منتظر ہیں عوام الناس جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے دیانت ومحفوظ ہاتھوں میں امداد برما کے مظلوم مسلمانوں تک پہنچ سکتی ہے ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے برما کے مسلمانوں کے ساتھ امدادی کاموں میں تعاون کے علاوہ سفارتی محاذ پر برما کے مظلوم عوام کی حمایت خوش آئند اقدام ہے مگر پاکستان کا کردار صرف ایک مذمتی قرارداد تک محدود رہا اس لئے ناگزیر ہے کہ وفاقی حکومت میانمار کے مظلوم عوام کی سیاسی ،سفارتی و اخلاقی حمایت کا واضح اعلان کرکے ان کی بھرپور مدد کریں۔