|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2017

حمیدآباد: سابق ایم این اے و بی این پی کے مرکزی رہنما میر عبدالرؤف مینگل نے کہا کہ کارکن عام انتخابات کیلئے بھر پور تیاری کریں پارٹی سیاسی انداز میں حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہے عوام کے مفادات ہمارے لیئے اہم ہیں سردار اختر جان کی قیادت میں متحدہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بی این پی ضلع جعفرآباد کے سابق صدر احسان احمد کھوسہ اور سابق جنرل سیکرٹری دلشاداحمد کھوسہ سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا

ان کا کہنا تھا کہ بی این پی اپنے اصولی اور واضح موقف کی بدولت صوبے کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت بن چکی ہے پارٹی کارکنوں کی انتھک محنت اورثابت قدمی کی وجہ سے پارٹی عوام کے دلوں پر راج کررہی ہے ہم کسی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے مشکل حالات میں پارٹی نے بلوچ قوم کے حقوق کیلئے لازوال قرنیاں دی ہیں ۔

بی این پی رہنماؤں اور کاکنوں نے عظیم مقصد کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیئے ان کی شہادت ہمارے لیئے مشعل راہ ہے اور ان کے ادھورے مشن کو بی این پی کے ورکرزبہادری کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ سردار اخترجان مینگل کی دلیرانہ قیادت میں اپنے اصولی آئینی اور اخلاقی جدوجہد کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں اور اس جدوجہد میں کامیابی بی این پی کا مقدر بنے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ بی این پی نسلی امتیاز پر یقین رکھنے والی جماعت نہیں ہے بلکہ بلا امتیاز رنگ ونسل سے بالا تر ہو کر عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔