|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2017

مستونگ: بلوچستان نیشنل موومنٹ کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل وسائل پر یہاں کے عوام کا حق ہیں موجودہ حکمرانوں نے بلوچستان کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے بہترین آمریت سے بد ترین جمہوریت بہتر ہے اور ہم جمہوریت کی حمایت کرتے رہے گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(نظریاتی) کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی آڈیٹوریم مستونگ میں منعقدہ مرکزی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل موومنٹ کے مرکزی نائب صدر میر سکندر ملازئی مرکزی سیکرٹری جنرل میر محمد اقبال زہری بی ایس او(این) کے مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ وفا بلوچ حاجی عبداللہ سارنگزئی اسماعیل بلوچ زوہیب بلوچ منان بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے کہاکہ ملک میں تمام آباد محکوم اقوام کو ان کے وسائل پر ان کا حق دیا جائے بلوچستان نیشنل موومنٹ جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان سیکورٹی رسک بن چکا ہیں قدم قدم پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اور چیک پوسٹوں پر شہریوں کی عزت نفس مجروح کیا جا رہا ہیں موجودہ حالات میں سیاسی کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ وہ سیاسی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام کو شعوری طور پر تیار کرے