گوادر : ایسٹ بے ایکسپر یس وے ( دیمی زر) منصوبے کی تعمیر کے لےئے جی پی اے اور چائنا کمیو نیکیشن کنسٹرکشن کمپنی لمیڈ ڑ کے درمیان مفاہمتی یا داشت پر دستخط ہو گئے ہیں ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز مقامی فائیواسٹار ہوٹل میں ایک خصوصی تقر یب منعقد کی گئی۔
تقر یب میں وفاقی وزیر مملکت برائے پورٹس اینڈ شپنگ چو دھری جعفر اقبال، چائنا کے نائب وزیر برائے کمیو نیکیشن Mr.Dai Dongcang، چائنیز کونسلر Mr. Gau Chunshui، وفاقی وزیر برائے کمیو نیکیشن صد یق میمن سمیت اعلیٰ پاکستانی و چینی حکام نے شرکت کی۔
ایسٹ بے ایکسپر یس وے کا کل لمبائی 19.5پر کلو میٹر ہے اور یہ منصوبہ 17ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ مفاہمتی یا د داشت پر دستخط کرنے کی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے پورٹس اینڈ شپنگ چو دھری جعفر اقبال نے کہا کہ ایسٹ بے ایکسپر یس وے منصوبے کی مفاہمتی یا دداشت پر دستخط کر نے کا دن ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکتھا ہے کیو نکہ ایکسپر یس وے کا منصوبہ گوادر بندرگاہ کی اہم رابط سڑک ہوگی جس سے گوادر بندرگاہ کی نہ صرف دیگر رابط سڑکوں سے رابط مستحکم ہو گا بلکہ یہ گوادر بندر گاہ کی زمینی تجارتی سر گر میوں کو مہمیز دے گی ۔
انہوں نے کہا کہ چائنا جس طرح پا کستان کے ساتھ ملکر تعمیر اور ترقی کے منصوبوں پر کام کررہا ہے وہ اپنی مثال آپ اور پاک چائنا دوستی کی مستحکم دوستی کامظہر ہے جس کی بدولت پا کستان ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے چائنیز انجینئر ز نے منصوبوں کی تکمیل کے دوران اپنی جانوں کانذرانہ بھی پیش کیا مگر ان کے عزم اور استقلال میں کمی نہیں آئی بلکہ وہ زیادہ سرگرم دکھائی دیتے ہیں جس کو ہم سرآہتے اور خراج عقید ت پیش کر تے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سی پیک کا اہم حصہ ہے سی پیک منصوبہ بھی ایک نعمت سے کم نہیں جس سے پا کستان خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو نے جارہا ہے سی پیک پا کستان اور چائنا کا روشن مسقتبل اور گیم چینجر ہے سی پیک کا منصوبہ تیزی سے تکمیل ہو نے جارہا ہے سی پیک ایک سڑ ک کا نام نہیں بلکہ ہمہ جہتی منصوبہ ہے جس سے پاکستان میں انفرااسٹرکچر کانظام مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ صنعت سازی اور توانائی کے شعبہ کو پا ئیدار ترقی ملے گی جس سے پا کستان کی تقد یر بدل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پا کستان اور چائنا کا یہ باہمی تعاون ہماری روشن مستقبل کی نو ید ہے جس طرح چائنا پا کستان کی تعمیر اور ترقی کے لےئے مثالی کر دار ادا کررہا ہے ہماری خواہش ہے کہ وہ ہمیں پیشہ ورانہ شعبوں میں بھی معاونت فراہم کر ے ہم اپنے برا در ملک چائنا سے درخواست کر تے ہیں کہ وہ ہمیں پیشہ ورانہ مہارتوں کے گر سکھا ئے۔
ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر سے متعلق معاپرہ طے
وقتِ اشاعت : September 25 – 2017