|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ کی مقامی عدالت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے جج کے قتل کے مقدمے میں نامزد نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ جناب راشد محمود نے نوابزادہ گزین مری کی جانب سے ارباب طاہر ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔ 

عدالت نے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے گزین مری کو پانچ اکتوبر تک دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض عبوری ضمانت دیدی۔ یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس نواز مری قتل کو جنوری2000ء میں قتل کیا گیاتھا۔

یاد رہے کہ مذکورہ مقدمہ میں نوابزادہ گزین مری نے سندھ ہائی کورٹ سے بھی 26ستمبر تک حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ نواب خیربخش مری کے صاحبزادے گزین مری اس وقت کوہلو میں بم دھماکے کے مقدمے میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر لیویز کی تحویل میں ہیں۔انہیں22ستمبر کواٹھارہ سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی پر کوئٹہ ایئر پورٹ سے گرفتار کیاگیاتھا۔