|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2017

پیرس : گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث بلوچستان ترقی، امن اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ 

پیر کو پیرس سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرس میں ملاقات کے دوران پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز، گوادر بندرگاہ کی تکمیل اور امن و امان کی بہتر صورتحال سے صوبہ میں سماجی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے۔