کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر کوئٹہ کے تھانہ شالکوٹ کی حدود میں ہزار گنجی کے علاقے نوشکی اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے عبدالرزاق ولد خیر جان رخشانی نامی زمیندار کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیااور فرار ہوگئے۔
زخمی کو بولان میڈیکل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ مقتول کو جسم کے اوپری حصوں میں پانچ گولیاں ماری گئی تھیں۔پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔
مقتول کا تعلق مستونگ کے علاقے کانک سے بتایا جاتا ہے۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ قتل کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔
کوئٹہ،ہزار گنجی میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا
وقتِ اشاعت : September 26 – 2017