اسلام آباد: مئیر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ کی نااہلی سے متعلق دائر اپیل کی سماعت الیکشن کمیشن آف پا کستا ن میں ہوئی سماعت میں درخواست گزار کو نسلران عبدالرحیم کاکڑ،سرور بازئی اور سلیم قریشی کی جانب انکے وکلاء پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیار کیاگیا کہ مئیر کوئٹہ نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی مئیر کوئٹہ پیشہ سے ڈاکٹر ہیں لیکن کسان کی سیٹ پر منتخب ہوئے۔
اس موقع پر مئیر کوئٹہ کے وکیل اسحا ق نا صر نے موقف اختیار کیا کہ مےئر کوئٹہ کے پا س زمینیں بھی ہیں او ر وہ ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کھیتی باڑی بھی کر تے ہیں الیکشن کمیشن آف پا کستا نے اگلی پیشی پر فریقین کے وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی
میئر کوئٹہ کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت
![]()
وقتِ اشاعت : September 26 – 2017