|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2017

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے نواز شریف کے تینوں بچوں اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف، ان کے بچوں اور داماد کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نواز شریف تو پیش ہوئے تاہم ان کے بچے، حسین، حسن، مریم نواز اور دامار کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پیش نہ ہوئے۔

عدالت کے استفسار پر شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ نواز شریف کے بچے والدہ کی علالت کی وجہ سے لندن میں ہیں اس لیے وہ پیش نہ ہوسکے۔

عدالت نے حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 2 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان ضمانت کے لیے 10 ، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں۔ کیس کی مزید سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی۔