|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2017

 راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں تعینات اور اب سبکدوش ہونے والے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے پاک فوج کے سربراہ سن وی ڈونگ نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، خطے کی سیکیورٹی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر سن وی ڈونگ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور چین کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے پاکستان میں خدمات انجام دینے پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔