|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2017

کوئٹہ : بلو چستان نیشنل پا رٹی کے جا ری کر دہ مر کزی بیا ن میں شیخ زاہد ہسپتال میں ڈاکٹرز کی اور ادویا ت کی کمی طبی ، نیم طبی عملے کی غیر حاضری پر تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا گیا ہے کہ شیخ زاہد ہسپتال اور دیگر میں سہو لیا ت اور ڈاکٹرز کی عدم مو جو دگی محکمہ صحت کے حوا لے سے آئے روز بلند و با نگ دعوے کر نے وا لے حکمرا نوں کے منہ پر طما نچہ ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ زاہد ہسپتال کو ئٹہ میں صو بہ کے مختلف اضلا ع اور خاص کر بلو چ علا قوں سے روزا نہ کی بنیا د پر مریضوں کی بڑی تعداد علا ج و معا لجہ کے لئے آتے ہیں مگر افسوس کہ مذکورہ ہسپتال میں غریب مریضوں کو علا ج و معا لجہ میں سخت مشکلا ت پیش آ تی ہیں کیو نکہ وہاں جدید آ لا ت کی مو جو دگی کے با وجود ڈاکٹرز کی غیر حا ضری کا مسئلہ مو جو د ہے۔

ہسپتال میں ادویا ت کی کمی اور خاص کر گا ئنا کا لو جسٹ ڈاکٹرز کی کمی اور عدم مو جو د گی عوام اور زچہ و بچہ کے لئے مشکلا ت پیدا ہو رہی ہے جو کہ ما یو س کن ہے بیا ن میں ہسپتال میں طبی اور نیم طبی عملے اور ادویا ت اور عملے کی غیر حا ضری پر تشویش کا اظہا ر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایک طرف حکمرا ن محکمہ صحت میں بہتری کے بلند و با نگ دعوے کر تے نہیں تھکتے ۔

جبکہ دوسری جا نب ہسپتا لوں اور محکمہ میں بد انتظا می کی صورتحا ل سب کے سا منے ہیں اسی لئے تو غریب عوام بغیر علا ج کے ایڑیاں رگڑ نے پر مجبو ر ہیں بلکہ اس سے انسا نی ضیا ع کا بھی احتما ل ہے۔

بیا ن میں مطا لبہ کیا گیا ہے کہ حکمرا ن غریب عوام کی سہولت کے لئے فو ری طو ر پر شیخ زاہد ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ادویا ت کی کمی اور حا ضری کو ممکن بنا نے کے لئے اقدا ما ت اٹھائے تا کہ عوام کوصحت کی سہولیات میسر آ سکے اور وہ طویل ترین فاصلے طے کر نے کے بعد صحت کی سہو لیا ت سے محروم نہ ہو ،کیو نکہ غریب عوام کی دسترس سے اس وقت نجی ہسپتا لوں کی بھا ری بھر کم فیسیں با لکل با ہر ہے ۔