اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج بنی گالہ میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس سہ پہر اڑھائی بجے عمران خان کی زیر صدارت ہوگا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اورآئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائےگا۔ اجلاس میں پارٹی کے تمام اہم رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔
اجلاس کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں پیشی پر بات ہوگی جب کہ عوامی رابطہ مہم اور پشاور کے ضمنی الیکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔