کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی اور گورنر جلد سے جلد تحصیل لانڈھی کا نوٹیفکیشن کینسل کریں چند لوگوں کے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کے لئے کئے گئے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔
علاقے کے منتخب ایم پی اے اور میونسپل کمیٹی بھاگ کے منتخب اراکین سے پوچھے بغیر فیصلہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے بالا ناڑی اور کچھی کی عوام کا صدیوں سے تعلق ہے چند لوگوں کے فائدے کے لئے اس طرح کا فیصلہ کرنا عوامی رائے کو مسترد کرنے کے مترادف ہے وزیر اعلی اس نوٹیفکیشن کو فوری کینسل کریں ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے اعلی صوبائی قیادت کے اجلاس کے موقع پر کیا اجلاس میں سینئر صوبائی نائب صدر میر اسماعیل لہڑی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ، سینئرصوبائی نائب صدر خدائے نور خان، نائب صدر ملک منیر کاکڑ، سردار عاطف سنجرانی، قاسم سوری، بابر مرغزانی، نور الدین کاکڑ، ڈاکٹر منیر بلوچ، خدا بخش لہڑی، غفار کاکڑ، منورہ منیر، امینہ چنگیزی، شائستہ عزیز، جویریہ ترین ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی و دیگر بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی عوام کی آخری امید ہے بلوچستان کی عوام کے تمام حقوق کا تحفظ کریں گے بلوچستان کی عوام کو جس طرح پسماندہ رکھا گیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے بلوچستان کی عوام کی تمام امیدیں وابستہ ھیں تمام صوبائی قیادت اور کارکن مل کر آنے والے الیکشن کی تیاری کریں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان تحصیل لانڈھی کا نوٹیفکیشن منسوخ کرے، سردار یار محمد رند
![]()
وقتِ اشاعت : September 28 – 2017