کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے مختلف اضلاع کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہاہے سپریم کورٹ نواز شریف کے عدلیہ مخالف بیانات کا نوٹس لیں نواز شریف کو سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے نواز شریف اور ان کے خاندان پر کرپشن ثابت ہوچکی ہے ۔
نااہل وزیر اعظم کو کس حیثیت سے وزیر اعظم کا پروٹوکول دیا گیا نااہل وزیر اعظم کو وزیر اعظم کا پروٹوکول دینا عدلیہ کے فیصلے کا مذاق اڑانے کا مترادف ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی و صوبائی قیادت سے ملاقات اور لورالائی اورژوب کے کارکنوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کارکن عمران خان کی جانب سے شروع کی گئی ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز شروع کریں ۔
پارٹی کی صوبے میں سینئر قیادت نئے آنے والے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا لائحہ عمل تشکیل دیں جس کی مدد سے ہم اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بناسکیں۔
سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ صوبے میں پارٹی سینئر قیادت اور نئے آنے والے دوست رابطوں کو مزید مربوط بنائیں انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف اور اس کے کارکنوں کا ہوگا۔
سردار یار محمد رند نے کہا کہ 70 سال تک جن جماعتوں نے صوبے میں حکمرانی کی انہوں نے بلوچستان کی عوام کو نعروں اور اشاروں کے سوا کچھ نہیں دیا پاکستان تحریک انصاف کے کارکن تبدیلی کی لہر کو آگے لے کر بڑھیں اور صوبے کی عوام کی حالت و بدلنے کے لئے اپنی کوشیش شروع کریں انشاء اللہ اگر ہم نے اپنے اہداف کی جانب خلوص نیت سے کام کیا تو ہم سب مل کر آئندہ انتخابات میں اپنی جماعت کو صوبے کی بڑی طاقت بنائیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن و محفوظ کے انشاء اللہ ہم بلوچستان کی عوام کو ان کے تمام جائز حقوق دلائیں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تمام کارکن اپنی محنت جاری رکھیں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل باری بڑیچ، ڈاکٹر منیر بلوچ، نورالدین کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔