سبی: سابق صوبائی وزیرداخلہ نوابزادہ گزین مری کی درخواست ضمانت انسداددہشت گردی کی عدالت نے منظور کرلی،دودولاکھ روہے کے الگ الگ مچلکے پیش کیئے گئے ،نوابزادہ گزین مری کی جانب سے ان کے وکیل ایڈوکیٹ ارباب محمد طاہرکاسی عدالت میں پیش ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ وخود ساختہ جلا وطن بلوچ رہنماء نوابزادہ گزین خان مری کی قتل وراکٹ حملے کے مقدمہ میں درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور کرلی ہے ۔
سابق صوبائی وزیر کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج مسٹر محمد رفیق لانگو کی عدالت میں دائر کی گئی تھی ملزم کی جانب سے ان کے وکیل ارباب محمدطاہر ایڈوکیٹ معزز عدالت میں پیش ہو ئے جبکہ درخوات ضمانت دو دو لاکھ روپے کے الگ الگ مچلکوں کے تحت منظور کی گئی ۔
واضھ رہے کہ بلوچ رہنماء و سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گزین خان مری پر ضلع کوہلو کی تحصیل میوند کے لیویز تھانہ میں قتل ،اقدام قتل اور راکٹ حملوں کا مقدمہ 28جون 2004میں درج کیا گیا تھا ،سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی پبلک پراسکیوٹر مراد بخش مری کررہے تھے۔
نوابزادہ گزین مری کی قتل و راکٹ حملوں کے مقدمے میں ضمانت منظور
وقتِ اشاعت : September 29 – 2017