|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2017

اسلام آباد: پا کستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدراور وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہر ی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف عوام اور پارٹی کارکنوں کے دلوں میں بستے ہیں ڈیکٹیٹر وں نے آئین کا حلیہ بگاڑا ہم آئین کو اسکی اصل شکل میں لائیں گے ۔

انہوں نے یہ بات پیر کی شب اسلام کے کنونشن سینٹر میں پا کستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہی،وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ہم نے سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں تہیا کیا تھا کہ میاں نواز شریف کو دوبارہ مین سٹریم سیاست میں لائیں گے اور پارٹی کا صدر کا منتخب کریں گے ۔

اس کے لئے ہم سر جوڑ پر بیٹھے اور مشاورت کی جس کے بعد آج ہم نے الیکشن بل کو منظور کر کے اس وعدے کو پورا کیا اب ایک بار پھر میاں محمد نواز شریف پارٹی کے صدر بنیں گے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہما رے دلوں میں بستے ہیں کسی بھی عہدے کے بر عکس ہم نے انھیں ہمیشہ قائد کی حیثیت سے دیکھا ہے اور ہم انشاء اللہ آخری وقت تک مسلم لیگ( ن) اور میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترامیم کا سلسلہ رکنا نہیں چاہیے جتنے بھی ڈیکٹیٹروں نے آئین کا حلیہ بگاڑا ہم نے آئین کو اپنی شکل میں واپس لانا ہے