وڈھ: وڈھ دست الٹی اور خسرہ کی وباپھیلنے سے دو بچے جان بحق کئی بچے متاثر علاقہ سے آمداطلاعات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے کوئی بھی ٹیم متاثرہ علاقہ میں نہیں پہنچا فوری طور پر ٹیمیں نہیں پہنچی تو اموات میں اضافہ کا خدشہ ہے رہائشی کے فریاد ۔
تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقے بھگاڑی کے رہائشی عبدالصمد کے مطابق ان کے کلی محمد گورانی سمیت دیگر قریبی شہروں میں کئی دنوں کے دست الٹی کو اور خسرہ کے وبا سے درجنوں بچے متاثر ہیں ان کے مطابق گزشتہ روز دو بچے وبا سے جان کی بازی ہار گئے ۔
ان میں چھ سال کے عطاء الرحمن ولدعبدالقادر اور ہدایت اللہ ولد عبیداللہ شامل ہے جبکہ کئی بچے متاثرین میں شامل ہے متاثرہ بچوں کے گلے میں خرابی کی شکایت بھی پائی جاتی ہیں انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی کوئی بھی ٹیم متاثرہ کلیوں تاحال نہیں پہنچا ہے اگر محکمہ کی طرف سے مذید دیر کی گئی تو اموات میں اضافے کا خدشہ ہے
وڈھ دست الٹی اور خسرہ کی وباء پھیلنے سے دو بچے جان بحق
وقتِ اشاعت : October 3 – 2017