وڈھ : وڈھ بھگاڑی کے مختلف کلیوں میں پھیلی ڈائریا اور خسرہ سے کئی بچے کئی روز سے شدید متاثر تاحال محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقہ میں نہیں پہنچا ہے متاثرین نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ان علاقوں میں ٹیمیں روانہ کریں علاقہ سے آمدہ ۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ بچوں میں آٹھ سال کے فداالرحمن ولد عبدالقادر، چار سالہ بی بی سائرہ بنت عبدالقادر،نو سالہ راشدہ بنت عبدالرؤف ،پانچ سالہ بی بی نعجہ بنت عبدالرؤف ، تین سالہ فائزہ بی بی بنت غلام نبی، چھ سالہ زرینہ بنت سیف اللہ ،پانچ سالہ نعمت اللہ ولد رحمت اللہ ،چار سالہ نائیدہ بنت عبید اللہ، سات سالہ محبوب ولد عبیداللہ، تین سالہ خالدہ بنت ثنا اللہ سمیت ایک درجن قریب بچے انتہائی تشویشناک حالت میں ہے ۔
متاثرین کے مطابق وڈھ آر ایچ سی سے دو ملازمین ایک گاں میں موٹر سائیکل پر آئے تھے چند بچوں کو انجکشن لگا کر واپس ہوئے ان کے مطابق آر ایچ سی دوائیاں نہیں ہے ۔
علاقہ متاثریں کے مطابق اگر فوری طور پر علاقہ میں ٹیمیں نہیں پہنچے تو اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔یاد ریے وبا سے کل دو بچوں کی اموات ہوئی تھی اور کوئی ٹیم متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچا ۔
وڈھ بھگاڑی میں ڈائریااور خسرہ کی وباء پھیل گئی، متعدد بچے متاثر
![]()
وقتِ اشاعت : October 4 – 2017