کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں قرضوں سے تنگ آکر ایک شخص نے بیوی اور کمسن بیٹے کو قتل جبکہ دو بچوں کو زخمی کرکے خودکشی کرلی ۔
پولیس کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے بائی پاس کے رہائشی تاج محمد ولد غلام محمد نے لاکھوں روپے کا قرض سود پر لیا تھا۔ عدم ادائیگی پر قرض داروں کی جانب سے تنگ کرنے پر ملزم نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے بیوی اور بچوں پر پستول فائر کھول دیا۔
فائرنگ سے ملزم کی بیوی ملیکہ بی بی اور ایک سالہ کمسن بیٹا یار محمد جاں بحق جبکہ تین سالہ بیٹا راز محمد اور چھ سالہ بیٹی بی بی فاطمہ کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا۔
قلعہ سیف اللہ ،قرضوں سے تنگ شخص نے بیوی اور کمسن بچے کو قتل کر کے خود کشی کرلی
وقتِ اشاعت : October 4 – 2017