اسلا م آباد ،کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے اسلام آباد میں پا کستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اہم ملاقات کی ۔
ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے چیرمین عمران خان کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں سند ھ کے شہر سہیون میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبو ل کر تے ہوئے 22اکتوبر کو سیون میں جلسے میں شرکت اور خطاب کا فیصلہ کیا ۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے کے سردار یار محمد رند نہ صرف بلوچستان بلکہ سندھ میں بھی اپنا کردار ادا کررہے انہوں نے کہا کہ سردار یار محمد رند کی دعوت پر بائیس اکتوبر کو سہون میں جلسے سے خطاب کرونگا۔
بلوچستان میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے جو اقدامات سردار یار محمد رند اٹھارہے ہیں ہم انکی توثیق کرتے ہیں انہوں نے سردار یار محمد رند کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آپکو صوبائی صدر بنایا اور مکمل اختیار دیا پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات اب آپکی ذمے داری ہے ۔
سردار یار محمد رند نے کہا کہ صرف بلوچستان ہی نہیں تبدیلی کے سفر میں عمران خان کے شانہ بشانہ سندھ اور ملک بھر میں کردار ادا کرونگا مجھے یقین ہے سہون کا جلسہ سندھ میں تبدیلی کے سفر کی راہ متعین کریگاسہون کا جلسہ سندھ کے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردیگا ۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے جنر ل سیکر ٹری جہا نگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بلوچستان میں پارٹی ا نتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو واضح جواب دے چکی ہے کارکن تبدیلی کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت جلد بلوچستان کا دورہ کریگی اور مرکزی قیادت کارکنوں کو واضح پیغام دیگی کہ صوبائی قیادت کے فیصلوں کی پابندی ناگزیر ہے۔
سردار یار محمد رند بلوچستان کے علاوہ سندھ میں بھی پارٹی کو مضبوط بنا رہے ہیں ، عمران خان
![]()
وقتِ اشاعت : October 4 – 2017