کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہاہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکرگذارہیں کہ انہیں سب کے ساتھ ملکر بلوچستان کی خدمت کاموقع ملااورانہوں نے صوبے کی بہتری کیلئے سیاسی لیڈرشپ کے ساتھ ملکر بھرپورصلاحیتوں کے ساتھ کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اطمینان ہے کہ آج کا بلوچستان ایک بڑی معاشی تبدیلی کیلئے ہر لحاظ سے تیار ہے اور صوبے کی سیاسی لیڈرشپ اورصوبے کے عوام کے تعاون سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیئے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیئے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بہت سے اندرونی بیرونی چیلنجز درپیش ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ ہم سب میں وہ قابلیت ہے کہ اگرہم ملکر کام کریں تو پاکستان کو ایک مثالی ریاست بناسکتے ہیں ،پاکستان نہ صرف اپنے بلکہ اردگر کے ممالک کیلئے بھی اچھی خبر لیکرآئے گا۔
کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہاکہ انہوں نے بلوچستان کے لوگوں میں اُمیداوراپنے صوبے اورملک سے محبت دیکھی ہے اوراُن میں اتنی استعداد موجود ہے کہ وہ اپنے صوبے کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں ،کمانڈر نے کہاکہ جلد ایک مضبوط اورمستحکم بلوچستان بنے گا جس سے پاکستان کی ترقی کا خواب پوراہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ جب طاقت،دولت اوراثرورسوخ کام نہ آئے تو اللہ تعالیٰ اورپھردوست ہی کام آتے ہیں اوروہ یہاں سے بہت سے دوست بناکرجارہے ہیں ۔
کمانڈر نے کہاکہ بلوچستان ترقی اورامن کے دوراہے پرکھڑاہے اس عظیم موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیاجائے اس میں ہرفرد کا کرداربہت اہم ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے ماحول سازگارہے اورانہیں یقین ہے کہ بلوچستان جلد ملک کی معاشی ترقی میں اپناکرداراداکرنے کیلئے تیارہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اُن کا بلوچستان سے تعلق ہمیشہ قائم رہے گا اوروہ کسی بھی حیثیت میں ہوں بلوچستان اوراس کی یوتھ کیلئے اپناکرداراداکریں گے،کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہاکہ باہربیٹھے لوگ بلوچستان کے نمائندہ نہیں بلکہ نمائندہ وہ لوگ ہیں جو یہاں بیٹھے ہیں اوروہ ہی یہاں کے مالک ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سوئیٹرزلینڈمیں پوسٹراٹھاکرکھڑے ہونے والوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ بھارت سے پیسے لیکر منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ باہربیٹھے لوگوں کو سمجھناچاہیے کہ دیارغیرمیں بیٹھ کر دوسروں کاایجنڈا چلانے والے غلطی پر ہیں ،پاکستان اوربلوچستان ایک ساتھ ہمیشہ قائم رہیں گے۔
کمانڈرسدرن کمانڈ نے امن کی راہ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس،لیویز ،ایف سی اورپاک فوج کے جوانوں اورافسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورجلد ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ ہوگا۔
سوئٹزرلینڈ میں پوسٹر اٹھانے والوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، کمانڈر سدرن کمانڈ
![]()
وقتِ اشاعت : October 4 – 2017