کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کو محتاط رویہ اپنانا چاہئے اگر کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری سب پر عائد ہوگی اگر میرے خلاف بھی نواز شریف کی طرح فیصلہ آجائے تو میں بھی گھر میں نہیں بیٹھوں گا کوئی بھی سیاسی شخص سیاسی خودکشی نہیں کرے گا ۔
اداروں کے درمیان کوئی ٹکراؤ نہیں ہے کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ اس طرح کے حالات پیدا کر ے کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی کیفیت پیدا کرے مگر یہ خواہش کسی کا بھی پورا نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سربراہ نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ کے بعد آقامہ فیصلے میں کسی منتخب وزیراعظم کو نا اہل نہیں کیا جاسکتا میرے خیال میں مقابلہ سیاسی ہے اور وہ لوگ شکست کی باتیں کررہے ہیں جن کا مستقبل خود بھی واضح نہیں ہے نواز شریف کی طرح میرے خلاف بھی کوئی فیصلہ آجائے تو میں بھی گھر نہیں بیٹھوں گا اور عوام کے پاس جاؤں گا ۔
جب عوام کی عدالت فیصلہ دے گا وہ سب کے لئے قابل قبول ہوگا اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی باتیں کرنے والے خود سیاسی نہیں ہیں لوگ کہتے ہیں کہ شریف برادران میں اختلافات ہے نوازشریف اور شہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور میرے خیال میں کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا ۔
ججز نے کہا کہ کسی کو بھی عدالت میں آنے سے منع نہیں کیا نیشنل پارٹی نے ہر آمر دور کا مقابلہ کیا اور آمروں کے خلاف رہے پیپلز پارٹی والے بھٹو کے وارث نہیں ہے میری رائے یہ ہے کہ اس وقت جو صورتحال ہے اس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔
ایران افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہے ایران سے ہر ہفتہ راکٹ فائر ہورہی ہے اور اس حوالے سے ہمیں محتاط انداز سے کام کرنا چاہئے امریکہ اور افغانستان کے رویے کو دیکھنا چاہئے میری میٹنگ میاں صاحب سے ہوئی ہے ان کو بھی یہی کہا کہ حالات کو سازگار بنایا جائے گزشتہ دنوں عدالت میں رینجرز کا جوواقعہ سامنے آیا وہ جمہوری نہیں تھا ۔
اپوزیشن محتاط رویہ اپنائے ، پانا مہ کے بعد اقامہ فیصلے میں کسی منتخب وزیر اعظم کو نا اہل نہیں کیا جاسکتا ، حاصل بزنجو
![]()
وقتِ اشاعت : October 5 – 2017