کوئٹہ: کوئٹہ کی مقامی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے رکن عبدالمجید خان اچکزئی کی بریت کی درخواست خارج کردی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلوچستان کے چیئرمین اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کو اغواء کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی بریت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے اپیل خارج کردی۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو پیش کیا جائے۔استغاثہ کے مطابق مجید خان اچکزئی کے خلاف سیٹلائیٹ ٹاون تھانے میں 2009میں نجی اسپتال کے مالک کو اغواء کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
مجید خان اچکزئی کی بریت سے متعلق درخواست خارج
وقتِ اشاعت : October 5 – 2017