پنجگور : پنجگور ایرانی حدود سے 11 مارٹر گولے فائر جانی ومالی نقصان نہیں ہوا مارٹر گولے پاکستانی علاقے گر ایریا میں اگرے تھے ضلعی انتظامیہ کا سرحدی خلاف ورزیوں پر شدید فلیگ میٹنگ میں معاملہ اٹھایا جائے گا ۔
ڈپٹی کمشنر جبار بلوچ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں جاری ہیں بدھ کی صبح ایرانی حدود سے 11 کے قریب مارٹر گولے فائر کیئے گئے جو پاکستانی علاقے چیدگی گر میں آگرے تاہم مارٹر گولے کھلے میدان میں گرنے کی وجہ سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔
ڈپٹی کمشنر پنجگور جبار بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حدود سے باربار سرحدی خلاف ورزیوں پر ایرانی سرحدی حکام سے احتجاج کیا ہے اور ایرانی سرحدی حکام کو تحریری طور پر بھی اگاہ کیا ہے اور دو روز بعد ہونے والے فلیگ میٹنگ میں معاملہ اٹھایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ مارٹر گولے پاکستانی حدود میں کئی کلومیٹر اندر اگرے تھے اس کے علاوہ علاقہ میں ایرانی ڈرون طیارے نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی بھی کی ۔
پنجگور، ایرانی حدود سے مارٹر گولے فائر
وقتِ اشاعت : October 5 – 2017