|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2017

اسلام آباد : قومی سلامتی کے مشیرناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستا ن اور کراچی کو ملک سے کاٹنے اور پاکستان کو سمندر سے محروم کر کے خشکی کا گھرا بنانے کی سازش ناکام بناد ی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیرقومی سلامتی جنر ل (ریٹائرڈ ) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دشمن کو سی پیک ہضم نہیں ہور ہا سی پیک دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے ۔بلوچستا ن اور کراچی کو ملک سے کاٹنے اور ملک کو خشکی کا گھر ابنانے کی دشمن کی سازش ناکام بناد ی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قوم نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں جلد خوشخبری سنے گی ۔پاک فوج ملکی دفاع کیلئے تیار ہے اور مشرقی سرحد پر دشمن کا دندان شکن جواب دے رہی ہے ۔مشیرقومی سلامتی کہا کہ بھارت اس قابل نہیں کہ فور ی طور پر پاکستان کے ساتھ بڑی جنگ چھیڑ سکے ۔