کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی پر قاتلانہ حملے کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 7 اکتوبر کوپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔
ایک مخصوص بلوچ دشمن اور دہشتگرد ٹولہ اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل کے لئے سیاسی قیادت اور کارکنوں کو ٹارگٹ کر کے بلوچ سماج میں انار کی پھیلانے اور خانہ جنگی کی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
ان خیالات کاا ظہار انیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء مہراب بلوچ ، صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ، عبدالخالق بلوچ، خیر جان بلوچ، عطاء محمد بنگلزئی اور علی احمد لانگو سمیت دیگر رہنماؤں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء جان بلیدی پر قا تلانہ حملہ سیاسی قائدین اور جمہوری سیاسی وفکر کے خلاف گھناؤنا سازش ہے ایک مخصوص بلوچ دشمن اور دہشت گرد ٹولہ اپنی مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے سیاسی قیادت اور کارکنوں کو ٹارگٹ کر کے بلوچ سماج میں انارکی پھیلانے اور خانہ جنگی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
بلوچ کے با شعور عوام ان کے مکروہ چہروں سے پوچھتی ہے کہ قوم پرستی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے والے سیاسی قائدین اور ورکرز کو ٹارگٹ کر کے بتائے کہ وہ قوم پرستی یا قوم دشمنی کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔
جعفر اور صادق کا کردار ادا کرنے والوں نے اس سے پہلے بھی نیشنل پارٹی کے قائدین اور ورکرز کو نشانہ بنایا جس کی پاداش میں شہید وطن اورمولا بخش دشتی، ڈاکٹر نسیم نے دی ہے لیکن بندوق کی زور پر شعوری جمہوری سیاست سے دستبردار ہونے کو بلوچ قوم سے دشمنی قرار دیا۔
نیشنل پارٹی ایک قومی جمہوری جماعت ہے اور جمہوری سیاسی حکمت عملی کے بنیاد پر اپنا قومی رول مثبت انداز میں ادا کر رہی ہے اور معاشرے میں سماج انصاف ، برابری، قانون کی بالادستی کے حصول عوامی حق اختیار استحصال سے پاک غیر طبقاتی سماج کی تشکیل کیلئے جمہوری طریقے اور مستقل مزاجی کے ساتھ کار بند ہے ۔
سیاست میں برداشت، رواداری، عزت واحترام، سیاسی اخلاقیات اور قومی اقار کے زرین اصولوں کو شعوری طور پر قومی تحریک کا حصہ سمجھتی ہے اور ان اصولوں موقف کیلئے نیشنل پارٹی کو کسی کی سند کی ضرورت نہیں اور نہ ہی نیشنل پارٹی اپنی سیاست کو کسی پر مسلط کرنے کو سیاسی شیوہ سمجھتی نظریاتی عمل کو تنظیم کے ذریعے دلیل اور منطق سے پروان چڑھانے کا قاتل ہے ۔
نیشنل پارٹی منظم اور متحرک تنظیم اور فکری ونظریاتی قیادت کو بذور طاقت زیر کر نا نا ممکن ہے لیکن نیشنل پارٹی نے عوامی شعوری جدوجہد سے ان نام نہاد عناصر کو زیر کر چکا ہے اور آج عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔
جان محمد بلیدی پر قاتلانہ حملہ ،نیشنل پارٹی نے کل بلوچستان بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا
![]()
وقتِ اشاعت : October 6 – 2017