۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2017

ڈھاڈر: شوران میں مری قبائل کے ایک ہی گروہ کی آپس کی چپقلش کی وجہ سے فائرنگ دو افراد جاں بحق ۔

لیویز ذرائع کے مطابق کچھی کے علاقے شوران میں مری قبائل کے ایک ہی گروہ کی آپس میں گھریلوں چپقلش کی وجہ سے آتشیں اسلحہ کی آزادنہ استعمال سے فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد ممتاز علی اور نبی داد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

لیویز نے وقوعہ کے بعد نعشوں کو قبضے میں لیکرسول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا مذید کاروائی مقامی لیویز کر رہی ہے.