خضدار : لیویز تھانہ زہری میں لیویز رسالدار کی جانب سے مبینہ طور پر زیر حراست ملزم پر تشدد کے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ لیویز اہلکار کو معطل کرکے واقعہ کے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لیویز تھانہ زہری میں ایک اہلکار کو گرفتار ملزم پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کا ڈپٹی کمشنر خضدار نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار کو معطل کردیا اور واقع کے حقائق اور ویڈیو کی تصدیق کے حوالے سے ایک انکوائری کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل کی نگرانی میں تشکیل دی ۔
خضدار زیر حراست ملزم پر تشدد کرنے والے لیویز اہلکار معطل
وقتِ اشاعت : October 6 – 2017