کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں درگاہ فتح پورکے داخلی دروازے پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 23 افراد شہید اور 33 زخمی ہوگئے تھے جب کہ دھماکے کے 2 زخمی جمعہ کودوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 23ہوگئی ہے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین مختلف علاقوں میں کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز درگاہ فتح پور کے باہر خودکش حملہ آور کو درگاہ کے دروازے پر ہی روکنے والے بہادر پولیس اہلکار بہار خان شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی جس کے بعد اسے آبائی علاقے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
جبکہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد فتح پور ،جھل مگسی ،نصیرآباداور دیگر علاقوں میں تدفین کردی گئی اس موقع پر رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے ۔دھماکے کے بعد جمعہ کے روزجھل مگسی سمیت مختلف علاقوں میں فضاء سوگوار رہی اور کاروباری مراکز بند رہے۔
جھل مگسی دھما، ہلاکتوں کی تعداد23ہوگئی
![]()
وقتِ اشاعت : October 7 – 2017