گوادر : گوادر پورٹ کی حدود میں میتھین گیس دریافت ہوگیا ۔
فری زون کے ترقیاتی کام پر ڈریلنگ کے دوران زیر زمین سے گیس کا پریشر نکل آیا،تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ کے حدود میں فری زون کیلئے چینی انجینئر ڈریلنگ کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک زیر زمین سے گیس کا پریشر نکل آیا ۔
چینا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیرمین کے مطابق یہ میتھین نامی گیس ہے ۔جو کہ دوران کھودائی اچانک دریافت ہوئی ہے اس کو سائنسی تجزئیے کے بعد اہم چیز کی اُمید ہے ۔
تاہم براآمد شدہ گیس کو سانس بند ہو جانے اور آگ لگنے کے خوف کے پیش نظر سے ازاں عارضی طور پر بند کر دی گئی ۔پورٹ کی حدود میں گیس دریافت ہونے کی تصدیق پورٹ حکام نے بھی کر دی ہے ۔