|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2017

سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع السلام شاہی محل پر حملے کی اطلاع ملنے کے بعد اس عرب ریاست میں امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ہفتہ کو بتایا تھا کہ ایک مشتبہ شخص نے محل کے مغربی دروازے تک گاڑی لانے کے بعد فائرنگ شروع کر دی جس سے وہاں تعینات دو محافظ ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

ایک ترجمان نے کہا کہ شاہی گارڈ کے ارکان نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سعودی عرب کی سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر سوا تین بجے پیش آیا اور اس واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ترجمان نےکہا ہے کہ حملہ آور 28سالہ سعودی شہری ہے اور اس کی شناخت منصور العمری کے نام سے کی گئی ہے۔