کوئٹہ: نصیرآباد کے علاقے میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد ر ند کے سکواڈ کی گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیاجبکہ گاڑی الٹنے سے 6افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سرداریار محمد رند سندھ سے اپنے آبائی علاقے آرہے تھے کہ نصیرآباد کے علاقے میں انکے سکواڈ میں شامل گاڑی کے سامنے آنے والے شخص کو بچاتے ہوئے گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا۔ لیویزنے بتایا کہ گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
سردار یار محمد رند کے سکواڈ کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا
![]()
وقتِ اشاعت : October 11 – 2017