|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2017

ڈیرہ بگٹی:  ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی گیس فیلڈ میں نامعلوم افراد نے کنواں نمبر 19سے پلانٹ کو جانے والی گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زورداردھماکے سے پھٹنے کے باعث گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی جس سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔