ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مرادجمالی میں بااثر لینڈ مافیا ء ایک بار پھر سرگرم زرعی ترقیاتی بینک اور سٹی فاؤنڈیشن سکول کے درمیان مختص کروڑوں روپے کی اراضیات پر قبضہ غیر قانونی تعمیرات عروج پر انتظامیہ کے آفیسران اپنے موبائل آف کرکے خاموشی اختیار کرلی ۔
گذشتہ دوسالوں کے دوران ڈیرہ مرادجمالی میں اربوں روپے کی سرکاری اراضیات پر قبضہ کرکے غیر قانونی بنگلے رہائشی کالونیاں بنائی گئی تفصیلات کے مطابق ریونیوں کالونی کچھی کالونی سمیت دیگر اہم سرکاری دفاتر کی مختص اراضیات پر قبضہ کرنے بعد ایک بار لینڈ مافیاء دوبارہ سرگرم ہوگئی ہفتہ اوراتوار کے روز چھٹیوں کے دوران زرعی ترقیاتی بینک اور سٹی فاؤنڈیشن سکول کے درمیان مختص قیمتی کروڑوں روپے کی اراضیات پر قبضہ غیر قانونی تعمیرات دیدہ دلیری کیساتھ جاری ہے ۔
انتظامیہ کے ضلعی تحصیل سمیت سٹی ڈیرہ مرادجمالی کے تمام آفیسران کے موبائل آف کرکے خاموشی اختیار کرلی گئی مذکورہ سرکاری اراضیات پبلک پارک کیلئے مختص تھی غیر قانونی قبضہ گیری کے خلاف سٹی ڈیرہ مرادجمالی کے عوام میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ڈیرہ مرادجمالی کے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کی ۔
اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی میں آئے روز بااثر لینڈ مافیا ء کی غیر قانونی قبضہ گیری اور تعمیرات کا سخت نوٹس لیں انتظامیہ کی ملی بھگت اور نااہلی کا بھی نوٹس لیا جائے سرکاری اورغریب عوام کی اراضیات کو لینڈ مافیا ء کے قبضہ سے بچایا جائے اور جو بھی غیر قانونی قبضہ اور تعمیرات ہوئی ہیں انھیں فوری طور پر مسمار کیا جائے اور بااثر لینڈ مافیا ء کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
ڈیرہ مراد جمالی، لینڈمافیاء کی سرکاری اراضی پر تعمیرات
وقتِ اشاعت : October 16 – 2017