مستونگ: جمعیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نیکہا ہے کہ پاکستان کے خمیرمیں اسلام کے متوالوں کاخون شامل ہے یہ ملک اسلام کینام پربناہے اوراسلام ہی اس کامقدرہے ۔
بلوچستان کاالحاق اسلام کے نفاذکیلیے کیاگیاتھا ہمیں یوتھ کوسمجھاناہوگاکہ ہمیں اسلام اورمشرقی کلچر سیپیارہے ختم نبوت کے قلعہ میں نقب لگانے والوں کی سازش کوجمعیت نے ناکام بنادیاجمعیت میں آئے روز نواب سرداراوردیگرلوگوں کی کثیرتعدادمیں شمولیت سے2018کے انتخابات پرمثبت اثرپڑے گی۔
26اکتوبرکومفتی محمودکانفرنس سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کااظہارانھوں نے سردارشاہ زمان علی زئی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سرداراسدشاہوانی سردارنجیب اللہ سنجرانی حاجی میرمحمدانورشاہوانی سردارنوراحمدبنگلزئی مولانا غلام اللہ علی زئی مولانا محموداحمدشاہوانی مولاناسعیدالرحمن میرعبداللطیف محمدحسنی نے بھی خطاب کیا ۔
درین اثنا پروگرام میں مولاناعرض محمدقاری محمدقاسم مینگل مولنامحمدزکریاشاہوانی مولاناعبدالواسع سحر مولانااصدق اللہ عزیز سارنگزئی اوردیگرقبائلی رہنماکثیرتعدادمیں موجودتھیمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا مملکت خداداپاکستان کواسلام کے نام پرحاصل کیاگیا جس میں مسلمانان پاکستان نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا لیکن بدقسمتی سے 70سال گزرنے کے باوجودپھربھی شریعت کے نفاذمیں لیت ولعل سے کام لیا۔
بلوچستان کی پاکستان کے ساتھ الحاق نفاذاسلام کے لئے کیا گیاتھا لیکن آج بھی اسلام کے خلاف سازشو ں ہورہی ہیں انھوں نے کہا کہ ہمیں یوتھ کوسمجھاناہوگا کہ ہمیں اپنے روایات کی پاسداری کرنی چاہیے ۔
ہم نے مسلمان کی حیثیت سے اس دنیامیں زندگی بسرکرنی ہے لیکن بعض قوتیں مادرپدرازادمعاشرہ کے خواہاں ہے جس کیلے جمعیت علمااسلام سب سے بڑی رکاوٹ ہیحال ہی میں ختم نبوت کے حلف نامہ کوتبدیل کرنے کاناکام کوشش گئی لیکن بروقت کاروائی اورمسئلہ کے نشان دہی پر اس کوپرانے شکل میں بحال کردیاگیا ۔
انھوں نے کہا ختم نبوت کیلئے ا?ئین میں جو قلعہ مفتی محمود? نے بنائی ہے کوئی مائی کالعل اس قلعہ میں داخل نہیں ہوسکتادرین اثنا سردارشاہ زمان علی زئی نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں نے کافی سوچ بچارکے بعدفیصلہ کیا کہ 26اکتوبرکوقائدجمعیت کے موجودگی میں باقاعدہ اپنے قبائل سمیت شمولیت کااعلان کروں گا۔
بلوچستان کا پاکستان کیساتھ الحاق اسلام کے نفاذ کیلئے کیا گیا تھا،غفورحیدری
وقتِ اشاعت : October 18 – 2017