۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2017

کوئٹہ: بم دھماکے کے بعد مشرقی بائی پاس میں پولیس اور فورسز کی کاروائی میں تین مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکارعلاقے میں سرچ آپریشن کررہے تھے کہ ایک مکان سے فورسز پر فائرنگ کاسلسلہ شروع ہوا جوابی کاروائی میں مکان میں موجود تینوں افراد مارے گئے تاہم فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ملزمان کی شناخت نہ ہوسکی ہے ۔