|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان سول سروسز ایگزیکٹیو برانچ کے 30افسران کو گریڈ17سے گریڈ18میں مستقل ترقی دیدی گئی۔

چیف سیکریٹری بلوچستان کی منظوری سے جاری ہونیوالے محکمہ ایس ایڈ جی اے ڈی کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ ون نے گریڈ سترہ کے تیس آفیسران کو دو اکتوبر سے گریڈ اٹھارہ میں مستقل بنیادوں پرترقی دینے کی منظوری دیدی ہے۔

ترقی پانے والوں میں شہیک بلوچ ، محمد ایوب، عبدالقدوس اچکزئی ،اظہر شہزاد، منیر احمد موسیانی، محمد ایوب ہزارہ، عبدالسلام اچکزئی، کاشف نبی، جہانزیب خان ، محمد یونس ولد مولا بخش، بادل بلوچ، محمد یاسر خان بازئی، مراد خان کاسی، شفقت انور شاہوانی ،اسماعیل ابراہیم،خدائے رحیم، سمیع اللہ کاکڑ،محمد طارق، ظفر علی، عثمان شاہ، محمد نعیم گچکی،نور محمد، منظور احمد، عظیم جان، نثار احمد،منیر احمد کاکڑ، حسین جان، وقار خورشید عالم، رزاق خان خجک اورحافظ محمد قاسم شامل ہیں۔