|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2017

قلات : ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسلم بلوچ نے کہا ہیکہ سب تحصیل جو ہان اور سب تحصیل گزگ میں خسرہ کی وباء پر قابو پالیا گیا ہیں ۔

تین روزہ مہم کے دوران 537 بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ویکسین کیئے گئے ہیں 13 کیسز کے بلڈ سیمپل اسلام آباد بھیج دی گئی ہیں ان علاقوں میں خسرہ کی وباء سے پانچ بچوں کی ہلاکت ہوئی ہیں دوران خسرہ مہم ہماری ٹیموں نے علاقہ میں لشمینیا کی بیماری کی پھیلنے کی بھی تشخیص کردی ہے جس سے متعلق ہم نے اپنے آعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہیں ۔

تین روز بعد ہم متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے تدارک کے لیئے میڈیکل کیمپ بھی لگارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائیندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سب تحصیل جو ہان کے علاقوں نرمک تخت جوہان روبدار ریگواش اور سب تحصیل گزگ کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی وباء پھیل گئی تھی جس پر محکمہ نے بروقت اپنی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا جس پر مرض پر قابو پالیا گیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں تین دن تک متاثرہ علاقوں میں 537 بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین اور علاج کیا اور تیرہ مریضوں کی بلڈ سیمپلز کو تشخیص کرنے کے لیئے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں بروقت اطلاع نہ کر نے کی وجہ سے اور لوگوں میں اس بیماری کے متعلق شعور و آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے پانچ ہلاکتیں ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ہماری ٹیموں نے ان علاقوں میں لشمینیا کی بیماری پھیلنے کی بھی تشخیص کی ہیں جس کے متعلق ہم نے اپنے آعلیٰ حکام کو آگاہ کیا ہیں ۔

یہ بیماری سینڈ فلائی کے کاٹنے سے ہو تا ہیں اور اسکا ایک مخصوص انجکشن ہو تا ہے جس کے لیئے ہم نے بات کی ہیں امید ہے کہ ایک دو دن میں مل جائیں گے توہم مڈیکل کیمپ کے دوران متاثرین کا علاج کریں گے