|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2017

مستونگ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 مستونگ کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال متنقل کردیا گیا جب کہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہونے پر کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے جو مارکیٹ کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جب کہ دھماکے سے 4 دکانوں اور 2 گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا تاہم پولیس اورایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔