|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2017

بلوچستان کے ضلع گوادر میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔

گوادر کے ایئرپورٹ روڈ پر شدت پسندوں کی جانب سے الزبیر ہوٹل پر پھینکے گئے دستی بم کے پھٹنے سے 25 افراد زخمی ہوئے۔

حملے میں زخمی ہونے والے بیشتر سندھ تعلق رکھنے والے مزدور تھے اور حملے کے وقت وہ ہوٹل پر رات کا کھانا کھا رہے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دستی بم پھینکنے کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے، جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو گوادر منتقل کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے دونوں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔