|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2017

کوہلو: تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہواجس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

 کوہلومیں تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں مولوی شمبوخان جاں بحق جب کہ نواب خان نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ كردیا گیا اور فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔