پنجگور : بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر میر اسراراللہ زہری مرکزی سکریٹری جنرل میر اسداللہ نائب صدرسید احسان شاہ نے کہا کہ بی این پی عوامی کی ان بان مخلص ورکرز ہیںآج کا دن بلوچ سرزمین کے لیے اہم ہے اج کا دن مایوس لوگوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے ۔
ہمارے نوجوان کو حوصلہ ملا ہے اور بی این پی عوامی ایک ایسی فلیٹ فارم ہے جس کے تحت تمام افراد کے حقوق کی ضمانت دی جاتی ہے نوجوان اگے اکر قوم کی قیادت کریں نوجوان بی این پی کے فلیٹ فارم میں اکر قوم کے مسائل حل کریں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور بی این پی عوامی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام میں پنجگور اور صوبے کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کیا بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسرار اور دیگر نے کہا کہ یہ اسمبلی بلوچ کی نمائندہ نہیں ہے ان لوگوں کو اپنے کاروبار کے لیے حکومت دی گئی نیشنل پارٹی سیاسی مزدوروں کی جماعت ہے جو اقتدار کی خاطر مزدوری کرتا ہے ۔
نیشنل پارٹی ان ڈھائی سالوں میں بلوچ کو جتنا نقصان دیا ہے وہ مستقبل میں سامنے ائیں گے ڈاکٹر مالک کو صرف بچوں کے تحائف خریدنے کی حد تک چائنا محدود رکھا گیا ڈاکٹر مالک کرایہ کے مزدور اور اجرت کار تھے اس کے عوض ان سے معاہدے کیئے گئے نیشنل پارٹی قومی مجرم ہے عوام اس کہی سزا مقرر کریں ۔
ڈاکٹر مالک کا موقف ہر سال چینچ ہوتا ہے کھبی ووٹ تو کھبی خون کے نعرہ بلند کرتا ہے بلوچستان کے لیے اربوں ڈالر مالک اور ساتھیوں نے لوٹے ہیں جو شرم کا مقام ہے ڈاکٹر مالک کی غلط کارروائیوں کا کوئی حد نہیں ہے ۔
بلوچستان کے ملازمین کے الاونسز بھی ڈاکٹر مالک نے ختم کرائے جو غریبوں کے بچوں سے نوالہ چھین لیا گیا اور ہم نے بحال کرائے ڈاکٹر مالک کو بلوچ تاریخ سے کوئی واقفیت نہیں بلوچوں کی زمینوں کو سرکاری قرار دے کر ان سے چھینے انہوں نے کہا کہ گوادر میں 60 ہزار ایکڑ زمین ڈاکٹر مالک کے رشتہ دار اور دوستوں کے نام منتقل کی گئی ہیں ریکوڈک کا بھی ڈاکٹر مالک نے اپنے کمیشن کی خاطر فروخت کیے مجید اچکزئی اس بات کے گواہ بھی ہیں گوادر کی زمینین بیچی گئی ہیں ۔
مالک اور ساتھی مجید اچکزئی کے الزامات پر کیوں خاموش ہیں بی این پی عوامی نے اپنے دور میں تعلیم کو دروغ دیا اور غریبوں کے لیے پالیسی دیا
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل میں پچاس فیصد تعلیم اور صحت پر خرچ کیے جائیں تعلیم صحت کو تباہی پر پہنچادیا گیا ہے ادویات کی خریداریوں میں ریکارڈ گھپلے کیے گئے ۔
ڈاکٹر مالک کے سکریٹری اور مشیر کے ٹینکی اور باتھ روم اور بیکریوں سے کروڑوں روپے لوٹ کا مال برامد ہوئے یہ ساحل وساحل کے محافظ نہیں لٹیرے ہیں نیشنل پارٹی کس خطے کی نمائندگی کررہے ہیں ۔
بنگلہ دیش برٹش یا پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے یہ نیشنل اچار کمپنی ہے یہ منافقوں کا ٹولہ ہے بزنجو اور فدا شہید دونوں کے موقف میں واضح فرق تھا ڈاکٹر مالک نے خون ووٹ کے موقف پر بلوچ کو غور کرنا ہوگا
ڈاکٹر مالک اور ٹولے نے بلوچ کا ایک نسل تباہ کردیا ہے نیشنل پارٹی نے سی پیک روٹ پر بھی جھوٹ بولا گوادر سی پیک کا منبع ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس ملک کا حصہ ہے اور ہم ملک کے پریم ورک میں رہ کر اپنے حقوق کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں جو لوگ بلوچ قوم کو ملک دشمن پیش کررہے ہیں وہ دراصل خود غلط سوچ کے مالک ہیں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین بلوچستان پر بوجھ ہیں ۔
ان کے انخلا سے بلوچ سکھ کا سانس لے سکتی ہے بی این پی کے رہنماوں نے کہا کہ 2013 میں عوام کے مینڈنٹ کے خلاف سازش کی گئی ایک سوچ کے تحت نیشنل پارٹی کے نمائندوں کو سلکیٹ کرکے عوام کی حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا جس سے بلوچستان کے حالات مذید ابترہوگئے اور کرپشن کو فروغ ملا نتیجتا لوٹ کا مال مڈل کلاس وزیراعلی کے مشیر اور سکریٹری کے واٹر ٹینکوں اور بکریوں سے نکلنا شروع ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ کو اس کا جائز حق دیا جائے جب بھی بلوچ حق مانگتا ہے تو اسے غدار کہا جاتا ہے نوازشریف اور الطاف حسین کے منہ جو بھی ملک اور اداروں کے خلاف نکلتا ہے ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور اسے سیاسی انداز میں حل کیا جائے اور بلوچستان میں جمہوری اداروں کو پھنپنے دیا جائے اور ایک ایسا سیاسی ماحول پیدا کیا جائے جس سے عوام ازادنہ طریقے سے اپنے نمائندے منتخب کرسکیں ۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سازشوں سے ہر فرد باخبر ہے ڈاکٹر مالک کو نوازشریف نے اپنے کاروبار کے لیے سلکیٹ کیا دورہ چین کے موقعے پر شہباز شریف نے انھیں ازادانہ طریقے سے گھومنے بھی نہیں دیا بلکہ انھیں یہ کہا گیا کہ اپ صرف شاپنگ پر توجہ دیں ۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب کونسل سیشن عوام کی امنگوں کا ائنہ دار ہے اور بلوچ قوم کو اج بی این پی عوامی کی شکل میں ایک مظبوط سیاسی فلیٹ فارم ملا ہے جس کے جھنڈے تلے وہ اپنے سیاسی اور معاشی حقوق حاصل کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پنجگور کی سطح پر جعلی نمائندوں نے چار ارب روپے لوٹے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم امن کے ساتھ ترقی چاہتے ہیں اورہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ملک معاشی سطح پر مظبوط ہو اور یہاں جمہوری قدریں مظبوط ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی اقتداربسے زیادہ اقدار کو ترجیح دیتا ہے اور عوام کے حقوق کے لیے کھبی بھی سودا بازی نہیں کریں گے کیونکہ کرسی وقتی چیز ہوتی ہے بلکہ ہمارا اصل سرمایہ عوام کا اعتماد ہے جو اج ہمیں حاصل ہے ۔
نیشنل پارٹی اج فقیروں کی طرح عوام کی ہمدردی کے بھٹک رہا ہے اس کی وجہ عوام کے مفادات کوپس پشت ڈال کر کرسی سے محبت تھا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کو دیوار سے نہیں لگایا جائے