کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کے ساتھ رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کو قابل افسوس قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے طلباء کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اس حوالے سے وہ اسلام آباد جاکر وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں گے ۔
صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ قائد اعظم یونیورسٹی میں زیر تعلیم بلوچستان طلباء سے اسلام آباد میں ملاقات بھی کریں گے اور ان سے ان تمام مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کرکے اس کے دیر پا حل کیلئے طلباء سے مشاورت کریں گے۔
قائداعظم یونیورسٹی کا واقعہ قابل افسوس ہے، نواب ثناء زہری
![]()
وقتِ اشاعت : October 25 – 2017