|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2017

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبے سے ملک اور خاص کر بلوچستان میں ترقی وخوشحالی آئے گی ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے فاٹا کے حوالے سے قبائلی عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے اگر کوئی بر خلاف فیصلہ آیا تو جمعیت علماء اسلام بھر پور احتجاج کرینگے ۔

علماء حجروں سے نکل کر اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ کے لئے کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں مختلف وفود اور علماء مشائخ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا فیض محمد، ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، مولانا محمد حنیف ودیگر مرکزی وصوبائی قائدین بھی موجود تھے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج کل سیاست میں جس طرح بعض لوگ کردار ادا کر رہے ہیں وہ سیاست کے قابل نہیں ہے کیونکہ سیاست کرنا بہت مشکل ہے اور جو لوگ کرپشن کے نام پر جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو اس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے جمعیت علماء اسلام وہ طاقت ہے کہ وہ کبھی بھی ان عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے جو وہ کرنا چا ہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں ترقی کا انقلاب آئے گا اور اس منصوبے سے بلوچستان کی پسماندگی ختم اور ترقی کا آغاز ہو جائے گا اور یہاں جو بے روزگاری کا سلسلہ چل رہا ہے اس کو بھی تقویت دی جائے گی اور یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے توہ کبھی بھی غلط راستے پر نہیں چلیں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے امریکہ کے عزائم کھل کر سامنے آگئے اور امریکہ کبھی بھی ترقی نہیں چاہتے اس لئے وہ مختلف طریقوں سے سازشیں کر رہے ہیں اور ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ فاٹا پر جمعیت علماء اسلام کا موقف واضع ہے اور قبائلی عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے اگر کوئی فیصلہ قبائلی عوام کے خلاف کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے اور اس پر جمعیت علماء اسلام کبھی بھی خاموش نہیں رہے گی۔

وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام جمعیت علماء اسلام کا ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ جمعیت علماء اسلام ہی عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کرداراد ا کر سکتے ہیں اور آئندہ انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کر دیں کیونکہ آئندہ دور جمعیت علماء اسلام کا ہے ۔

دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام آج ایوب اسٹیڈیم میں مفتی محمود کانفرنس ہو گی کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی اسٹیڈیم میں30 ہزارکرسیاں لگا دی گئیں3 ہزار رضاکار تعینات کر دیئے گئے۔

کانفرنس کے تیاریوں کے سلسلے میں سائنس کالج سے دو کلو میٹر طویل جمعیت کا جھنڈا لہرایا گیا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، ملک سکندر ایڈووکیٹ، مولانا محمد حنیف، مولانا امیر زمان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو ایوب اسٹیڈیم گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوئی گراؤنڈ اور کوئٹہ شہر کو جمعیت کے جھنڈوں اور خیر مقدمی بینرز سے سجا گیا تمام اضلاع سے ہزاروں گاڑیوں کی جلوسوں کی شکل میں کوئٹہ پہنچ گئے ۔

کارکنوں میں جوش وجذبہ پایا جاتا ہے گراؤنڈ میں جشن کا سما ں تھا کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان ، مولانا غفور حیدری، مولانا فیض محمد، ملک سکندر ایڈووکیت، مولانا ارشد سومرو، شیخ عبدالرزاق سکندر، مولانا گل نصیب ودیگر خطاب کرینگے کانفرنس صبح10 شام5 بجے تک جاری رہے گی۔