کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں مرکز سمیت بلوچستان میں حکومت بنائیں گے انشاء اللہ چاروں صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی بلوچستان کی غیور عوام جان چکے ہیں کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ھیں جو بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں ۔
بلوچستان کی عوام کو 70 سالوں سے قوم پرستی اور مذہب پرستی کے نام پر بیوقوف بنایا گیا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نیبلوچستان کے سینئیر رہنماؤں ، عہدیداروں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا ۔
ان کہنا تھا کہ میں بہت جلد بلوچستان کے تمام اضلاع کا دورہ کروں گا اور بلوچستان میں تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گیصوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند نے عہدیداروں ، کارکنوں اور قیادت سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ انشاء اللہ بلوچستان کو پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے کارکن آنے والے الیکشن کی تیاری کریں انشاء اللہ بلوچستان سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عائشہ گلالئی کے خلاف دائر ریفرینس مسترد ھونے پر ردعمل دیتے ھوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف الیکشن کروانا ھے لیکن جس طرح الیکشن کمیشن کا کردار ھے اس پر ہمیں شدید تحفظات ہے۔
اس فیصلے سے ایسا لگتا ھے کہ جیسے الیکشن کمیشن حکومت کے زیر اثر ادارہ ھے اور حکومتی وزراء کے احکامات پر کام کررہا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ہمیں شدید مایوسی ہوئی ہے ہمارے چیرمین عمران خان کے الیکشن کمیشن کے بارے میں تحفظات سچ ثابت ہوئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے فیصلوں کے ہارس ٹریڈنگ کا رحجان بڑھے گا۔