قلات: شہری ایکشن کمیٹی قلات کے صدر میر منیر احمد شاہوانی اور جنرل سیکریٹری حاجی عزیز مغل نے کہاہیکہ قلات کے شہریوں نے سوئی گیس کمپنی کی ظلم و زیادتیاں بہت برداشت کی ہے اب ہم قلات کی گیس کی مکمل بحالی تک تحریک چلائیں گے ۔
اس سلسلے میں شدید احتجاج شٹر ڈاؤن ہڑتال اور قومی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لیئے بلاک کیا جائے گا سوئی گیس کمپنی گزشتہ سات سالوں سے قلات کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹ رہے ہیں مگر سوئی گیس کا نام و نشان تک نہیں ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی گزشتہ سات سالوں سے قلات کے شہریوں سے سوئی گیس بلز کی مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے وصول کر رہی ہیں مگر قلات کے صارفین کو نہ تو موسم گرما میں سوئی گیس فراہم کی جاتی ہیں اور انہی موسم سر ما میں مگر کمپنی ہر ماہ ہر صارف سے میٹر اور گیس پائپ لائن کے لیئے کرایہ کے طور پر ہزاروں روپے وصول کر رہی ہیں جو کہ باعث شرم ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سو ئی گیس کمپنی کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے کھڈ کوچہ میں لوگ سوئی گیس سے بڑے بڑے جنریٹر چلاکر غیر قانونی طور پر زمینداری کررہے ہیں مگر سوئی گیس کمپنی ان چوروں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ ہم سب کو معلوم ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت صبر کیا مگر سوئی گیس کمپنی کے نااہل اور کرپٹ اہلکاروں کی وجہ سے قلات کو گیس کی فراہمی اب ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کے کرپٹ اہلکار قلات کو گیس کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اس لیئے ہم نے فیصلہ کیا ہیکہ کہ اب ہم سوئی گیس کمپنی کے خلاف بھر پور تحریک چلائیں گے اس احتجاج میں شٹر ڈاؤں ہڑتال اور غیر معینہ مدت کے لیئے قومی شاہراہ کو بلاک کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری سوئی گیس حکام پر عائد ہو گی۔