کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کیچی بیگ کلی غلام جان میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ،مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی،موسیٰ بلوچ،غلام نبی مری،یونس بلوچ،لقمان کاکڑ،ماما حیدر بلوچ،ملک مجید کاکڑ،ایم نواز بلوچ،طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسد شفیع شاہوانی نے سر انجام دیا ۔
اس موقع پر غلام مصطفی شاہوانی،زبیر شاہوانی، عبدالحمید بنگلزئی، صادق سرپرہ، شکیل بلوچ، آغا شیر شاہ، جان محمد مینگل ، حمید لانگو، ملک کاہول خان، غلام مصطفی ، شکاری بلوچ، ماما محب خان شاہوانی، ہدایت ، زعفران مینگل، شہزاد شاہوانی، نصیب اللہ شاہوانی، ابراہیم شاہوانی بھی موجود تھے ۔
مقررین نے شہید ریاض بلوچ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہمیشہ بلوچ قوم کے مفادات کے حقوق کا تحفظ کیا ہے قومی کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا ہے اجتماعی قومی مفادات کی ترجمانی کی ہے ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی سی پیک کے مخالف نہیں لیکن ہماری جو خدشات اور تحفظات ہے ان کو دور کیا جائے بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ قوم کے مفادات کے ہر فورم پر تحفظ کریں گے جن لوگوں نے تحفظ نہیں کیا ان کا مستقبل تاریک ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچ قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے ۔