|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2017

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے قائدین نے کہا ہے کہ شیخ الہندو اکابرین دیوبند نے ہمیں کفری دنیا کے سامنے جھکنے کی نہیں سرکٹوانے اور کفری دنیا کے آگے جھکنے نہیں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سر اٹھا کر چلنے کی سبق سکھائی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہا رجمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب و بلوچستان کے امیر مربانی امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمود الحسن قاسمی مولانا عبدالرؤف مفتی شفیع الدین مولانا عبدالمنان میر مولانا محمد ابراہیم شاہ میر مبارک خان مولوی محمد ولی جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے صوبائی صدر حافظ عبدالواحد ہاشمی ملا عتیق احمد مولوی رحمت اللہ حقانی قاری سردار محمد ماسٹر نادر خان بلا عبدالصمد عبدالمجید مولانا حبیب احمد مختار مولانا نصیر احمد حاجی فضل محمد سید منور آغا مولانا جلال اور دیگر نے مٹھا چوک پشتون آباد میں مولانا شیخ الھند کے عظیم الشان تاریخی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے کارکنوں کو عظیم الشان تاریخی کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ الشان تاریخی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج اس تاریخی اجتماع نے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے حق میں ریفرنڈم کر دیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی عوام کے نمائندہ ترجمان جماعت ہے اور جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اس تاریخی اجتماع ان قوتوں کیلئے واضح اعلان ہے کہ کوئی بھی شیخ الھند اکابرین اسلام واکابرین دیوبند کے مشن کو سرکاری ایوانوں میں نیلام نہیں کر سکیں گے ۔

خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کفری اور استعماری قوتوں نے اسلام اور مسلمان کے خلاف ایک دقیقہ فروگزاشت نہیں دیا قسم قسم سازشوں اور حربوں کو اپنے ایجنٹوں کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے اور امت مسلمہ کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے نام سے بدنام کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ آج ہمارے مقدس مقامات پر حملے کی سازشیں ہو رہی ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ ہمارے حکمران اگرچہ کفری قوتوں کے غلام بن چکے ہیں ۔

امت مسلمہ اپنے مقدس مقامات اور حرمین شرفین کی تحفظ پر اپنے خون کے نذرانے کو پیش کرنے میں دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر بنا ہوا ملک میں اسلام کے خلاف قراردادیں لائے جا رہے ہیں اور آئین کو تنازع بنایا جا رہا ہے اور نام نہاد مذہبی جماعت نے خاموشی کا روزہ رکھا تھا لیکن سیکولر شیخ رشید تحفظ ختم نبوت کیلئے آواز اٹھا رہی ہے اور نام نہاد مذہبی جماعت اس پر جھوٹ کا الزام لگا رہا تھا لیکن فضل الرحمن نے شیخ رشید کا شکریہ کیوں ادا کیا ۔

انہوں نے کہاکہ تحفظ ختم نبوت ہمارا ایمان کا حصہ ہے اس پر کسی کو آنچ آنے نہیں دینگے قادنیت نواز قوتیں امت مسلمہ کے درمیان انتشار پید اکرنے کیلئے اسلام قوانین پر انگلی اٹھایا جا رہا ہے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ورکرز تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔