|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2017

کو ئٹہ: احتساب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر نے گاڑیوں کی ٹیکسز کی مد میں قومی خزا نے کو بڑے پیما نے پر نقصان پہنچا نے کے الزام میں گرفتار5ملزمان کو جیل بھیجنے کے احکا ما ت دے دئیے ہیں ۔

سما عت کے موقع پر نیب کی جا نب سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے گرفتار2 اے ای ٹی اوز اور تین انسپکٹر ز کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تو عدالت نے انہیں جیل بھیجوا نے کے احکاما ت صا در کئے اور نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ گرفتار ملزمان سے متعلق ریفرنس عدلت میں جمع کرا ئیں ۔

بعد ازاں کیس کی سما عت کو 7نو مبر تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔یا د رہے ملزمان پر گاڑیوں کی ٹیکسز کی مد میں قومی خزا نے کو خطیر رقم نقصان پہنچا نے کے الزام میں نیب کی جا نب سے گرفتار کر لیا گیا تھا بلکہ ان کی جسمانی ریما نڈ بھی حاصل کی گئی تھی ۔