ghazan-marri

|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2017

کوئٹہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کو ئٹہ iiکے جج جنا ب محمد اقبال خلجی نے نوابزا دہ گزین مری کو جسٹس نواز مری قتل کیس میں 4روزہ جسما نی ریمانڈ پر پولیس کے حوا لے کر نے کے احکاما ت دے دئیے ہیں ۔

گزشتہ روز نوابزادہ گزین مری کو سخت سیکورٹی میں جو ڈیشل مجسٹریٹ ٹو کے روبرو پیش کیا گیا تو پو لیس کی جانب سے جسٹس نواز مری قتل کیس میں ان کی جسما نی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت کے جج نے نوابزا دہ گزین مری کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پو لیس کے حوا لے کر نے کے احکا ما ت دے دئیے ۔

یا د رہے گزشتہ روز مذکورہ کیس میں نوابزا دہ گزین مری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتا ری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ئٹہ کی عدالت نے خا رج کر دی تھی ۔